وائٹ ہاؤس میں افریقی ممالک کے وفد سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، لائبیریا کے صدر کی روانی سے بولی گئی انگریزی سن کر حیران رہ گئے، جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب افریقی ممالک کے کئی رہنما وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔ کچھ رہنماؤں نے مختلف زبانوں میں اظہارِ خیال کیا، لیکن جیسے ہی لائبیریا کے صدر نے مائیک سنبھالا تو انہوں نے روانی سے انگریزی میں گفتگو کی۔ صدر ٹرمپ یہ سن کر چونک گئے اور فوراً سوال داغا: ’’آپ نے اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی؟‘‘ لائبیریا کے صدر نے مسکراتے ہوئے سادہ جواب دیا: ’’میں نے انگریزی لائبیریا سے سیکھی ہے۔‘‘ اس پر صدر ٹرمپ قہقہہ لگا کر بولے: ’’انٹرسٹنگ! یہاں میز پر بیٹھے کچھ لوگ اتنی اچھی انگریزی نہیں بول سکتے۔‘‘
President Trump to Liberian President Joseph Boakai: “Thank you and such good English, such beautiful. Where did you learn to speak so beautifully, where? Were you educated, where? In Liberia?” pic.twitter.com/WZ2LR5JZcb
— CSPAN (@cspan) July 9, 2025
یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی میں کلاؤڈ برسٹ، ملک بھر میں بارشوں سے 11 افراد جاں بحق، نظام زندگی مفلوج
یاد رہے کہ لائبیریا ایک مغربی افریقی ملک ہے جہاں انگریزی سرکاری زبان ہے اور وہاں کے زیادہ تر شہری انگریزی روانی سے بولتے ہیں۔