نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) اہلِ شاردا کے لیے طبی سہولیات میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں سول اسپتال کے نزدیک واقع ایک نجی کلینک میں جدید الٹراساؤنڈ سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
الٹراساؤنڈ سہولت کی اشد ضرورت کے پیش نظر کمانڈنگ آفیسر اور مولانا ریاض الحق نے اپنے دستِ مبارک سے اس جدید نظام کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں شہری دفاع کے نمائندہ چوہدری محمد اشرف سمیت بڑی تعداد میں علاقائی معززین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ حکومت آزادکشمیرامتیاز نسیم کا لندن آمد پر پرتپاک استقبال، کمیونٹی کی جانب سے شاندار تقریبات
نئے سسٹم کی تنصیب کے بعد اب شاردا اور گرد و نواح کے رہائشیوں کو جدید الٹراساؤنڈ کی سہولت ان کی دہلیز پر دستیاب ہو گی، جس سے مریضوں کو دور دراز طبی مراکز جانے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سہولت علاقے کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو گی۔