نادرا دفاتر کے باہر پاک آئی ڈی ایپ کے نام پر فراڈ کا انتباہ جاری

اسلام آباد: نادرا نے ملک بھر کے شہریوں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل ایڈوانس ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے اپنے اعلامیہ میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کچھ افراد نادرا دفاتر کے باہر غیر قانونی طور پر شہریوں کو PAK-ID موبائل ایپ کے ذریعہ درخواستوں کی تیاری میں مدد دینے کے عوض پیسے وصول کر رہے ہیں جو مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شناختی کارڈ اور ب فارم پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کرادیں

نادرا کی تمام خدمات کی فیس سرکاری طور پر مقرر ہے اور کسی غیر مجاز کو پیسے وصول کرنے کا اختیار نہیں۔

نادرا کی جانب سے شہریوں کو ایسے عناصر سے ہوشیار رہنے ہدایت کی ہے اور کہا ہے کسی بھی فرد کو نادرا سے متعلق درخواست کیلئے پیسے نہ دیں، صرف نادرا دفاتر، ویب سائٹ یا PAK-ID ایپ کے ذریعہ درخواست دیں۔

Scroll to Top