نیلم(کشمیر ڈیجٹل سے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیل کاہنگامی دورہ۔ گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونیوالوں کے علاج معالجے کامعائنہ کیاگیا۔فرسٹ ایڈ اور ریسکیو پر پاک فوج سمیت مقامی نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کوشاباش دی ہے۔1122 کی ریسکیو آپریشن پربھی اظہار اطمینان کا اظہار کیاہے۔
ایم ایس ٹی ایچ کیو کیل محمداشرف نے ڈی ایچ او کو حادثہ کے زخمیوں کے علاج معالجہ، فرسٹ ایڈ اور ریفرکرنے بارے مکمل بریفنگ دی۔
اس موقع پر نائب تحصیلدار نیابت عارف ڈار بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام اڑنک کیل کے مقام پر گھریلو سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ شدید زخمی ہوئے زخمی ہونے والوں میں سے 06 کی حالت انتہائی تشویشناک تھی جن کاجسم 60/80 فیصد جھلس گیا تھا
ان جملہ زخمیان کو حسب الحکم جناب ڈپٹی کمشنر /چیئرمین DDMA نیلم،ائیر ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث زخمیوں کو بذریعہ DDMA /ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کیل سے مظفرآباد رات 03 بجے شفٹ کیا گیا تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔
اس رسپانس کے عمل میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیلم ڈاکٹر غلام نبی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کیل ڈاکٹر اشرف، خواجہ محمد رفیق انچارج ریسکیو یونٹ شاردہ، فوجدار آفریدی RHC شاردہ، طاہر محمود مغل DHQ ہسپتال آٹھمقام کا کردار انتہائی بہترین رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل SDMA کے وژن کے مطابق رسپانس کے عمل میں مزید جدت و بہتری لا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے ریسکیو اور فرسٹ ایڈ کامعائنہ کرتے ہوئے متعلقین کو شاباش دی ہے۔