اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پنشنرز کو خوشخبری سناتے ہوئے ان کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کا اطلاق تمام ریٹائرڈ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کے پنشنرز پر ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق 7 فیصد اضافے کا اطلاق ان تمام پنشنرز پر ہوگا جو یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر پنشنرز کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال سے جو سرکاری آسامیوں پر بھرتی نہیں ہوئی، انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آج برہان مظفر وانی کی 9ویں برسی عقیدت و عزم کے ساتھ منائی جا رہی ہے
وزارتِ خزانہ نے مالی سال 2025-26 کے دوران کفایت شعاری پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں، مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اسی طرح سرکاری خرچے پر بیرونِ ملک علاج اور غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔