دوران پریس کانفرنس راجہ فاروق حیدر کی سرکاری ٹی وی پر سگریٹ پینے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (کشمیر ڈیسک)مشیر خصوصی وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وزیرامور کشمیر انجینئر امیر مقام ، شاہ غلام قادر کیساتھ پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی سرکاری چینل پی ٹی وی پر سگریٹ پینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور فیس بک پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس میں راجہ فاروق حیدر بار بارسگریٹ کے کش لگا رہےہیں۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان اورسیفران انجینئر امیر مقام اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بھی موجود ہیں۔دوسری طرف پاکستان کا سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن بھی اسے براہ راست دکھاتا رہا۔۔

آزاد کشمیر انتخابات میں مضبوط امیدوار اتارنے کا اعلان، ن لیگ پوری طرح متحرک: رانا ثنا اللہ

Scroll to Top