آئی سی سی میں بھارتی اثر و رسوخ میں مزید اضافہ، سنجوگ گپتا چیف ایگزیکٹو تعینات

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں ایک اور اہم ذمہ داری بھارتی شخصیت کو سونپ دی گئی ہے۔ جے شاہ کے بعد اب سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے، جو آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

آئی سی سی حکام کے مطابق یہ تقرری ایک عالمی سطح کے ریکروٹمنٹ پراسیس کے بعد عمل میں آئی، جس کا آغاز رواں سال مارچ میں کیا گیا تھا۔ اس دوران دنیا کے 25 مختلف ممالک سے مجموعی طور پر 2500 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے سنجوگ گپتا کو منتخب کیا گیا۔

واضح رہے کہ سنجوگ گپتا کی تعیناتی سے قبل بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو آئی سی سی چیئرمین کے طور پر نامزد کیا جا چکا ہے، جس کے بعد اب بھارتی شخصیات کو مسلسل اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کو بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی بڑھتی ہوئی نمائندگی اور اثر و رسوخ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برہان وانی شہید کا نواں یوم شہادت کل ’’یوم مزاحمت کشمیر‘‘ کے طور پر منایا جائے گا

Scroll to Top