موٹر سائیکل برآمد

پولیس چیک پوسٹ شجاع آباد ان ایکشن، راولپنڈی سے چوری شدہ موٹر سائیکل باغ سے برآمد

باغ (کشمیر ڈیجیٹل) سجادریشم شہید پولیس چیک پوسٹ شجاع آباد نے چیکنگ کے دوران چوری شُدہ موٹر سائیکل باغ سے برآمد کر لیا ۔

ایس ایس پی باغ راجہ اکمل خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام انٹری پوائنٹس پر باغ پولیس کا ناکہ بندی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر پولیس کے دو ملازمین جعلی سازی کے الزام میں نوکری سے فارغ

ترجمان پولیس باغ کے مطابق انچارج چیک پوسٹ شجاع آباد ماجد خان نے ہمراہ وقار ہاشمی اور محمد مظفر بعذریعہ ای پی پی چیکنگ کے دوران نیو شکریال راولپنڈی سے چوری شُدہ موٹر سائیکل ٹریس کرتے ہوئے ضبط کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سراں چٹھیاں: زمین کے تنازع پر بدترین تشدد، کئی افراد زخمی، پولیس خاموش تماشائی

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کو قانونی پراسیس کے ذریعے اصل مالک تک پہنچایا جائے گا ۔

Scroll to Top