انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ۔
چین کے شہر دازہو میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 0-9 سے شکست دے دی ۔
قومی ٹیم کی جانب سے اعصام حیدر نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 گول اسکور کیے، جبکہ عدیل اور عاطف نے 2، 2گول کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی ۔ یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 : کتنی نئی ٹیمیں شامل ہوں گی؟شائقین کیلئے بڑی خوشخبری
اس سے گزشتہ روزہونے والے میچ میں قومی ٹیم نے ہانگ کانگ کو بھی 0-8 سے شکست دی تھی ، حالانکہ پاکستانی اسکواڈ کو ویزے میں تاخیر کے باعث چین پہنچنے میں مشکل پیش آئی ۔
اور وہ پہلا میچ کھیلنے سے محض چند گھنٹے قبل ہی دازہو پہنچے تھے ۔ اور بغیر پریکٹس کے ہانگ کانگ کے خلاف میچ کھیلا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر احسان اللہ کا چونکا دینے والا بیان
پاکستان اپنا تیسرا میچ منگل کے روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا، جس میں شائقین کو ایک اور شاندار کارکردگی کی توقع ہے ۔