مایورکا : اسپین کے مایورکا ایئرپورٹ پر ایک نجی پرواز میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب غلطی سے فائر الارم بج اٹھا۔ خوف و ہراس کے عالم میں مسافروں نے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مانچسٹر جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے دوران پیش آیا، جب ایئرپورٹ پر اچانک فائر الارم بجنے لگا۔ الارم سنتے ہی مسافروں میں خوف پھیل گیا اور کئی افراد نے خود کو خطرے سے بچانے کے لیے جہاز سے باہر چھلانگ لگا دی۔ اس افراتفری میں کئی مسافر معمولی زخمی ہوئے، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔
that’s why never @Ryanair !!
Passengers leap on WING to flee low-cost plane FIREBALL
18 hurt in Palma de Mallorca, Spain pic.twitter.com/u0UQccZ11k
— RUSSIAN MARKET (@runews) July 5, 2025
ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ فائر الارم غلطی سے بجا، جس کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔