پاکستان

پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی شاندار فتح ، ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست دیدی

چین (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست د یدی ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ویزا مسائل کے باعث میچ سے صرف چند گھنٹے قبل چین پہنچنے کا موقع ملا، جس کے باعث کھلاڑیوں کو نہ تو آرام کا وقت ملا اور نہ ہی کوئی پریکٹس ۔

اس کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں نے میدان میں زبردست کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم کو کوئی گول کرنے کا موقع نہ دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر احسان اللہ کا چونکا دینے والا بیان

میچ میں پاکستان کی جانب سے شہباز حسن، عبداللہ ایوان اور محمد فاروق نے دو، دو گول کیے، جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک، ایک گول اسکور کیا ۔

گولز کی ترتیب کچھ یوں رہی ، پاکستان نے مخالف سائیڈ کے خلاف دوسرے کوارٹر میں 1، تیسرے میں 2 اور آخری کوارٹر میں 5گول داغے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیساتھ سہ ملکی سیریز سے متعلق افغانستان کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان

یہ فتح ٹیم کے حوصلے اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے، اور ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مضبوط موجودگی کا عندیہ بھی دیتی ہے ۔

Scroll to Top