افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیئرمین میر وائس اشرف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ اگست میں شیڈول دو طرفہ ٹی20 سیریز کو اب سہ ملکی سیریز کی صورت میں منعقد کیا جائے گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یہ تجویز دی ہے کہ اس سیریز کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرایا جائے اور ایک تیسری ٹیم کو بھی شامل کیا جائے ۔
میر وائس اشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے اس تجویز کا مثبت جواب دیا ہے اور سہ ملکی سیریز پر بات چیت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سیریز پاکستان میں ہو یا یو اے ای میں ۔
یہ بھی پڑھیں:ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے کرغستان کو 2-1سے شکست دیدی
اہم بات یہ ہے کہ ایشیا کپ سے قبل ہماری ٹیم کو معیاری میچز کھیلنے کا موقع ملے ۔ چیئرمین اے سی بی نے کہا کہ سہ ملکی سیریز نہ صرف کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کرے گی ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایشیا کپ میں بہترین تیاری کے ساتھ جائیں اور ہماری ٹیم عمدہ پرفارم کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی توجہ اب بہتر تیاری اور بین الاقوامی معیار کے مقابلوں پر مرکوز ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ کپ جیت لیا
واضح رہے کہ افغانستان، پاکستان کے درمیان حالیہ برسوں میں کئی دو طرفہ سیریز ہو چکی ہیں اور دونوں ممالک کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں ۔ سہ ملکی سیریز اس سمت میں ایک مثبت قدم ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ،جشن بہاراں کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 اختتام پذیر،نیو کشمیر کلب ہٹیاں بالا فاتح قرار



