سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی بجٹ 2025-26 میں سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اب وزارت خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ نے 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس بار اُن ملازمین کو بھی یہ الاؤنس دیا جائے گا جنہیں پہلے نہیں ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ کپ جیت لیا

تنخواہوں اور ڈسپیریٹی الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

Scroll to Top