وادی لیپہ،جشن بہاراں کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 اختتام پذیر،نیو کشمیر کلب ہٹیاں بالا فاتح قرار

وادی لیپہ(عبد الصبور اعوان) وادی لیپہ میں پاک فوج اورکشمیرڈیجیٹل کے تعاون سے منعقدہ جشن بہاراں کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 اختتام پذیر ہوگیا۔

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 26 جون کو ہوا اور اختتام 4 جولائی کو ہوا، ٹورنامنٹ میں ضلع جہلم ویلی بھر سے 16 مایہ ناز ٹیموں اور آزاد کشمیر بھر کے معروف کرکٹرز نے شرکت کی۔

فائنل میچ میں راج قلندر لیپہ ویلی اور نیو کشمیر کرکٹ کلب ہٹیاں بالا کے درمیان کھیلا گیا۔

راج قلندرکلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوور میں 117 رنز کا ٹارگٹ دیا جسے نیو کشمیر کلب نے 7 اوور میں با آسانی مکمل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا وادی لیپہ کے نوجوانوں کو گرائونڈ کا تحفہ،کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی آغاز

نیو کشمیر کے وقاص ہمدانی مین آف دی میچ ٹھہرے۔فائنل تقریب مہمان خصوصی مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل عظیم تھے ،تقریب کی صدارت اینکر پرسن کشمیر ڈیجیٹل غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ نے کی۔

اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کرنے کیلئے پاک فوج لیپہ گارڈز اور کشمیر ڈیجیٹل کا خصوصی تعاون رہا ۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر تمام سپورٹس مین اور عوام علاقہ کی جانب سے پاک فوج لیپہ گارڈز اور کشمیر ڈیجیٹل کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Scroll to Top