چیمپئنز ٹرافی:سفیان مقیم، عبداللّٰہ شفیق اور عباس آفریدی ڈراپ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان آج متوقع

اسلام آباد:پاکستان میں 19 فروری سے کھیلی جانےوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ  کی تیاریاں، قوم کرکٹ ٹیم کا اعلان   آج کیے جانے امکان ہے جبکہ ممکنہ اسکواڈ میں کون کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔

8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے نامزد ہونے والا اسکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللّٰہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صائم ایوب مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن خریداری میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے اور تین میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت بھی ہوگئے ہیں، پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیےگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلا دیش کے میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈکا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں شیڈولڈ ہے جب کہ پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔
Scroll to Top