نیلم (کشمیر ڈیجیٹل ) وادی نیلم کے داخلی مقام چلہانہ سے کار حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے باعث کار ڈرائیورسمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچہ لاپتہ ہے ۔
پولیس ذرائع کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نیلم میں حاد ثہ کا شکار ہونے والی کار میں ایک بچے سمیت سات افراد سوار تھے ، چلہانہ کار حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین شامل ہیں ۔ گاڑی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے بچے کی تلاش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر : دریا اور نالوں نے کئی زندگیاں نگل لیں
حادثہ میں جان بحق ہونے والے چھ افراد کی ڈیڈباڈیز کو ریکور کرلیا گیا ۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ میں جا ں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفر آباد آزادکشمیر سے ہے ۔