کار حادثہ

آزاد کشمیر : دریا اور نالوں نے کئی زندگیاں نگل لیں

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے دلخراش حادثات میں دریا اور نالوں میں نہاتے ہوئے 2نوجوانوں سمیت 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک طالبہ کھائی میں گرنے سے زندگی کی بازی ہار گئی ۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق وادی نیلم کے علاقے شیخ بیلہ میں 22 سالہ شہزاد منظور دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔  اسی وادی میں جاگراں نالے کی تیز لہروں میں 10 سالہ بچہ حسن بھی بہہ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، دو نوجوان دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،تلاش جاری

دوسری طرف ڈڈیال میں نہایت افسوس ناک واقعے میں دو سگے بھائی پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر زندگی سے بازی ہار گئے ۔ مقامی افراد نے دونوں بچوں کی لاشیں نکال لیں ۔ سہنسہ میں بھی ایک نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:انوکھا ریسکیو آپریشن،فارورڈ کہوٹہ کی بہادرخواتین نےمثال قائم کردی

وادی شاردہ میں ایک دسویں جماعت کی طالبہ پہاڑی راستے سے گزرتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گہری کھائی میں جا گری، جہاں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹلی،کمشنرمیرپورکا پانی بجلی کی چوری روکنے کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ان تمام واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم گرما کے دوران دریاؤں اور نالوں میں نہانے سے گریز کریں۔ حالیہ بارشوں کے بعد پانی کے بہاؤ میں شدت آ چکی ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top