فتنہ الخوارج

سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 30دہشتگرد مارے گئے : آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر درانداز ی کی کوشش ناکام بنادی ، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 30 دہشتگرد مارے گئے ۔

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے متصل سرحد پر ایک بڑی دہشتگردی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں یکم اور 2 جولائی اور پھر 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں عمل میں لائی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بیان کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ شدت پسند گروہ  ’’فتنہ الخوارج‘‘ کی پاکستان میں داخل ہونے کی بڑی کوشش کو پاکستانی فورسز نے بروقت ردِعمل کے ذریعے ناکام بنایا۔ دشمن عناصر کو شدید جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں تمام دہشتگرد مارے گئے ۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور دیگر جنگی سازوسامان بھی برآمد ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان پاکستان کا حصہ،اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا،ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی مستعدی اور بروقت ایکشن نے ملک کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ۔ اس سلسلے میں افغان حکام سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گرد گروہوں یا غیر ملکی پراکسیز کے لیے استعمال ہونے سے روکیں اور ایسے عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو آئندہ بھی ایسا ہی بھرپور جواب دیا جائےگا،ڈ ی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ اور ملک دشمن عناصر، بالخصوص بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے عزم و تیاری مکمل ہے ۔

Scroll to Top