آئیوا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کو پانچ ممکنہ جنگوں سے بچایا، اس لیے وہ نوبیل امن انعام کے موزوں ترین حق دار ہیں ۔
امریکا کے یومِ آزادی کے موقع پر آئیوا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ نہ ہوتے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی ۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی مداخلت سے نہ صرف بھارت اور پاکستان میں کشیدگی کم ہوئی بلکہ انہوں نے کوسووو اور سربیا کے درمیان ممکنہ تصادم بھی روکا ۔
یہ بھی پڑھیں:پہلے معلوم ہوتا تو صدر نہ بنتا، ٹرمپ کا چونکا دینے والا اعتراف
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میری کوششوں سے کانگو اور روانڈا کے درمیان جاری جنگ بندی ممکن ہوئی ۔
انہوں نے نوبیل انعام کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ امن کا انعام کسی ایسے سکول کے پروفیسر کو دے دیا جائے گا، جسے کوئی جانتا تک نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو ڈیپورٹ کرنے پر غور
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکی فوجی طاقت اور ٹیکنالوجی پر بھی بڑے فخر کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا ہے ۔
ہماری فوج دنیا کی سب سے طاقت ور فوج ہے اور ہمارے طیارے 37 گھنٹے تک بغیر رُکے پرواز کر سکتے ہیں ۔ امریکا کے صدر نے سرحدی سکیوٹی پر بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا کہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لئے قانون سازی مکمل کر لی گئی ہے اور امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کر دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:روس افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا