محکمہ برقیات مظفرآباد میں ناانصافی، ورکچارج ملازمین بچوں سمیت سراپا احتجاج

مظفرآباد:محکمہ برقیات مظفرآباد کی جانب سے ورکچارج ملازمین کے ساتھ ناانصافی پر درجنوں ملازمین نے چیف انجینئر کے دفتر کے سامنے بچوں سمیت دھرنا دے دیا۔

محکمہ برقیات مظفرآباد میں گذشتہ دس سے پندرہ سالوں سے تعینات ورکچارج ملازمین کو ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کوٹہ سسٹم کے تحت مرحلہ وار مستقل کرنا تھا۔ تاہم محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام نے مبینہ طور پر ساز باز کرتے ہوئے اپنے عزیزوں اور سفارشی افراد کو نوازنے کے لیے کوٹہ سسٹم ختم کر کے خالی آسامیوں پر اشتہار جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیپہ کا سرخ چاول: ثقافت، نعمت اور پہچان کی زندہ علامت

اس فیصلے کے خلاف محکمہ کے ورکچارج ملازمین نے بچوں سمیت چیف انجینئر برقیات کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور برقیات حکام کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔

Scroll to Top