پہلے معلوم ہوتا تو صدر نہ بنتا، ٹرمپ کا چونکا دینے والا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں اس عہدے کے خطرات کا پہلے سے علم ہوتا تو وہ کبھی صدر بننے کا فیصلہ نہ کرتے۔

ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ منہ زور بیل پر سواری یا کار ریس کے دوران مرنے کا خطرہ صرف ایک فیصد ہوتا ہے، لیکن اگر کوئی صدر ہو تو اس کی زندگی کو پانچ فیصد تک خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیپہ کا سرخ چاول: ثقافت، نعمت اور پہچان کی زندہ علامت

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر کسی نے یہ سب انہیں پہلے بتایا ہوتا تو وہ صدارت کی دوڑ میں شامل نہ ہوتے۔

Scroll to Top