مون سون

کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، خیبرپختونخوا میں الرٹ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی بارش ہوئی، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مری میں ریکارڈ کی گئی جہاں 48 ملی میٹر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

ادھر خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم اے نے 5 سے 11 جولائی تک موسلادھار بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top