راولاکوٹ ،باغ میں پروٹیکٹوریٹ امیگریشن دفاتر بند، عوام کا احتجاج کا اعلان

راولاکوٹ ( کشمیر ڈیجیٹل)حکومت پاکستان کا باغ اور راولاکوٹ میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس کے ذیلی دفاتر بند کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کر مطابق مالیاتی رکاوٹوں اور انتہائی کم عوامی استعمال کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور یکم جولائی سے یہ آفس بند تصور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں پروٹیکٹر آفس بند کرنے کی ایک وجہ انتہائی کم عوامی استعمال بتایا گیا ہے حالانکہ پونچھ ڈویژن کے نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد جو بیرون ممالک روزگار کے سلسلے میں جانا چاہتے تھے وہ اس آفس سے مستفید ہورہے تھے لیکن آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل بٹ پہلے دن سے ہی پونچھ دشمنی پر کام کر رہے تھے اور پہلے دن سے وہ راولاکوٹ آفس کو ناکام کروانا چاہتے تھے ۔

اکثر وبیشتر آفس ہی نہیں آتے تھے بلکہ مہینے میں کبھی کبھار ہی آفس کا چکر لگاتے تھے ۔عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو فی الفور معطل کیا جائے ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔

سول سوسائٹی کے ایک وفد جو میں سردار عدنان رازق ۔ طاہر اسحاق خان اور دیگر نے ایس۔ایس۔پی پونچھ ریاض مغل سے ملاقات کرکے اس آفس سے ریکارڈ اور دیگر چیزیں جہاں سے شفٹ کرنے کے حوالے سے پروٹیکٹر آفس کے سٹاف کو دو دن تک پابند کر دیا۔

اس حوالے سے ضلعی پولیس کو بھی ایک درخواست پیش کر دی گئی ہے۔ جس کے باعث پروٹیکٹر آفس اسٹاف کوئی بھی کسی قسم کا سامان راولاکوٹ سے نیں شفٹ کر سکتا۔

دوسری جانب سردار عدنان رازق نے کہا کہ کل تک ٹائم ہے پروٹیکٹر آفس کو بحال کیا جائے ورنہ جمعہ کو راولاکوٹ میں بھر احتجاج کیا جائے گا ۔

چناری،ذیشان حیدر کا تگڑا وار،ن لیگی رہنما ملک شکیل اعوان خاندان سمیت تحریک انصاف میں شامل

Scroll to Top