پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے باکسنگ پنچ کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔مکسڈ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک منٹ میں 386 بار مکوں سے ٹارگٹ کو ہٹ کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 374 پنچ کے ساتھ انگلینڈ کے جوشے کے پاس تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے راشد نسیم کے کارنامے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ راشد نسیم کو دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کے مشفیق الرحیم نے سابق پاکستانی لیجنڈ یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
اس سے قبل وہ ایک گھنٹہ میں 32 ہزار چھ سو چھیاسی مکے مارنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکے ہیں جبکہ ایک گھنٹے میں ایک کلو وزن کے ساتھ 24 ہزار سے زائد مکے بھی ہدف پر مار چکے ہیں۔
حال ہی میں راشد نسیم نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر ایک ہاتھ سے 207 مکے مار کر فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ بھی پاکستان کے نام کیا تھا جبکہ ایک ہاتھ سے ایک کلو وزن کے ساتھ 163 سب سے زیادہ فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ بھی راشد نسیم کے پاس ہے۔
راشد نسیم نہ صرف انفرادی طور پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔
راشد نسیم پاکستاں میں سب سے زیادہ انفرادی طور پر 126 عالمی ریکارڈ بنا چکے، راشد نسیم اب تک بھارت کے 40 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔




