مظفر آباد :وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نےمرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد کا رات گئے اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نےمرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد کا رات گئے اچانک دورہ کیا،وزیراعظم نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے انتظامات چیک کئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزادکشمیر کا میڈیکل کالجزمیں میرٹ پر تقرریوں، فیکلٹی معیار بہتر بنانے پر زور
پولیس حکام نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
وزیراعظم نے متولی مرکزی امام بارگاہ سید لیاقت نقوی کے ہمراہ سکیورٹی کنٹرول روم کا جائزہ بھی لیا اورمشترکہ طور پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے بعد ازاں امام بارگاہ پیر کرم علی شاہ بیلا نور شاہ اور امام بارگاہ ڈھیریاں سیداں کا بھی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: سی ای او سینٹورس یاسر الیاس مسلم لیگ ن میں شامل، معاون خصوصی وزیراعظم برائے ٹورازم بنائے جانے کا امکان
چوہدری انوارالحق نے پولیس کو محرم الحرام کے جلوسوں کے قدیمی راستوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی اور پولیس کو امان و امان کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر کرنل رئٹائرڈ وقار احمدنور ، وزرائے حکومت سید بازل نقوی ، چوہدری اظہر صادق اور نثار انصر ابدالی بھی موجود تھے۔




