کپتان ٹی 20 ٹیم شاداب خان دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے باہر

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)نائب کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم شاداب خان دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے باہر ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹر شا داب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، شاداب خان نے رواں ہفتے دائیں کندھے کی سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کی مشاورت سے شادا ب خان کی انگلینڈ میں سرجری کرائی جا رہی ہے، سرجری کے بعد شاداب خان کم سے کم دو ماہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہو گا۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں 20،22 اور 24 جولائی کو میچز شیڈول ہیں۔

ایلون مسک کی دھمکی: اگر ٹرمپ کا بل منظور ہوا تو ’امریکا پارٹی‘ بنا لوں گا

Scroll to Top