دبئی نے شہری نقل و حمل میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایئر ٹیکسی کا پہلا کامیاب آزمائشی تجربہ مکمل کر لیا ہے۔
یہ ایئر ٹیکسی امریکہ کی کمپنی Joby Aviation نے تیار کی ہے، اور اس کی آزمائش دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کے تعاون سے کی گئی۔ اس منصوبے کا مقصد 2026 تک مکمل ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز ہے۔
ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اس کامیاب آزمائش کا اعلان کرتے ہوئے اسے “فاصلوں کو کم کرنے، دبئی میں معیارِ زندگی بہتر بنانے اور پائیدار، ماحول دوست شہری نقل و حرکت کو نئی شکل دینے والا انقلابی قدم” قرار دیا۔
Dubai has successfully completed the region’s first test flight of the Joby Aerial Taxi. Conducted through a collaboration between the Roads and Transport Authority and Joby Aviation, the test flight marks a major step toward launching full operations next year. The all-electric… pic.twitter.com/HPknqvNBwD
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) June 30, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ دبئی کو جدید اور اسمارٹ ٹرانسپورٹ حل میں عالمی رہنما بنانے کا حصہ ہے۔ یہ کامیاب تجربہ دبئی کے جدید انفراسٹرکچر اور مستقبل دوست ٹیکنالوجی کو اپنانے کی پالیسی کا عملی مظہر ہے۔