انٹرنیٹ کی ناقص سروس،ڈپٹی کمشنر کاسولرکمپنیوں کی فرنچائز،ٹاورزسیل کرنے کاحکم

پلندری (کشمیر ڈیجیٹل)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدھنوتی سیدممتاز کاظمی نے ضلع بھر میں سیلولر کمپنیوں کی فرنچائز، مائیکروفنانس بینک، سٹالز اور دیگر سہولیات دینے والی دکانیں سیل کرنے کا حکم ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے انتظامیہ کو اپنے احکامات میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں تمام ٹاور بھی سیل کر دیئے جائیں گے۔

حکم کے مطابق سیلولر کمپنیوں کی سروس انتہائی ناقص ہے۔ 35 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے، اس کے علاوہ فورجی سروس کے نام پر ٹوجی اور تھری جی سروس بھی مہیا نہیں کی جاتی۔

بجلی بند ہونے کی صورت میں ٹاورز بھی بند ہو جاتے ہیں اور سروس مکمل بند کر دی جاتی ہے۔ کمپنیوں نے شکایات درج کروانے کیلئے کوئی میکنزم ضلع میں قائم نہیں ہے۔

متعدد بار خط و کتابت کے باوجود شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔ اس لیے جب تک سروس بہتر نہیں ہوتی ضلع میں کمپنیوں کی تمام سہولیات کو سیل رکھا جائے گا اور ٹاورز بھی بند کئے جائیں گے۔

کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی کی صورت میں تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی سی سدھنوتی نے ناقص سروس کی فراہمی اور انٹرنیٹ سروس پوری نہ فراہم کرنے کی پاداش میں سیلولر سروس پرووائیڈر کمپنیوں کے آفسز اور فرنچائز سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو کاباقی زندگی سعودی عرب میں ہی بسرکرنے کا فیصلہ

Scroll to Top