اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی سے پریشان عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا
اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
چوہدری رفیق نیر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کابڑا سیاسی فیصلہ کر لیا




