اسلام آباد:ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے مثبت اشارے ملنے لگے ۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارت کا پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی پالیسی میں نرم اور لچک دار رویہ برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں یو اے ای میں کرایا جائیگا جبکہ شیڈول کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 : پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا
واضح رہے کہ رواں ماہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ایشیا کپ ستمبر میں ہی کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری،یواے ای شریک میزبانی مقرر
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جا سکتا ہے جس کے تحت چند میچز ایک اور چند میچز دوسرے ملک میں ہوسکتے ہیں۔