حویلی کہوٹہ

حویلی کہوٹہ : سرکاری گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، اہلکار زخمی

حویلی کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) نیل فری کلاں ڈھوک، تحصیل کہوٹہ، ضلع حویلی میں محکمہ جنگلات واٹر شیڈ کی گاڑی کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس کے باعث ڈرائیور طاہر راٹھور ساکنہ سولی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ  محکمہ جنگلات کا اہلکار فاریسٹ گارڈ مشتاق احمد ساکنہ دیگوار شدید زخمی ہو گیا ۔ 

سرکاری گاڑی نمبر 328  کو حادثہ پہاڑی علاقے میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے  کی وجہ سے پیش آیا ۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم معمول کے سرکاری دورے پر تھی ۔  مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد مشتاق احمد کو ایم ایس ٹی ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کے پیش نظر منگلا ڈیم میں دفعہ 144 نافذ

جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ جاں بحق ڈرائیور طاہر راٹھور کی نماز جنازہ آبائی علاقے سولی میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ ، سرکاری ملازمین اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ حادثے پر عوامی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر عمران خان کے لیے تھا، سیاحوں کے لیے نہیں: عطا تارڑ 

Scroll to Top