شامل

سماہنی میں انتخابی جوڑ توڑ شروع : درجنوں افراد چوہدری رزاق کے قافلے میں شامل

سماہنی( کشمیر ڈیجیٹل)امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق کو الیکشن کمپین کے آغاز پر ہی بڑی کامیابی مل گئی ، بڑجن جنڈالہ سے درجنوں افراد ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی سے 20 سالہ رفاقت ختم کر کے آزاد قافلے میں شامل ہو گئے ، بڑجن پہنچنے پر امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ شمولیتی تقریب سے شفقت نور و دیگر نے خطابات کرتے ہوئے چوہدری محمد رزاق کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

شامل ہونے والوں میں حاجی محمد حسین ، شفقت نور ، خضر اقبال ، نصیر حسین ، توقیر حسین ، نفیس حسین ، نبیل حسین،شرافت علی، تبارک محمود ، خورشید احمد،سفیان خورشید ، طارق محمود ، اسرار محمود ، حبیب شرافت ، چوہدری غفور احمد ، ستار احمد،ڈاکٹر ریاست، اسد محمود، نعیم مدثر، چوہدری غلام جیلانی ، چوہدری مظہر،محسن شفقت ، فہیم مدثر،ظفر اقبال ، ماسٹر رفاقت،بشارت احمد ، چوہدری شریف،چوہدری مشروق ، عبد الغنی ، چوہدری رمضان ، سہیل احمد ، چوہدری رزاق احمد ،مبشر اقبال، نوید احمد ، چوہدری لقمان ، چوہدری زاہد ، چوہدری اشتیاق، چوہدری تصدق محمود ، چوہدری مدثر، شاہ زیب، سمیع اللہ ، چوہدری یاسر ، ذیشان تبارک ، امتیاز زاہد ، مراد نیاز، چوہدری نیاز احمد ، زاہد ظفر، شاہد ظفر،عامر زاہد ، جنید جانی ، وقاص تبارک ، صداقت حسین ، نزاکت حسین ، رفاقت حسین ، ناصر محمود ، چوہدری توصیف ، چوہدری اویس ، چوہدری اشتیاق ، چوہدری شفقت و دیگر شامل ہیں ۔

چوہدری محمد رزاق نے نئے شامل ہونے والوں کو مالا پہنا کر قافلے میں خوش آمدید کہا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی الیکشن مہم کا آغاز بڑجن سے کر رہا ہوں ، صوبیدار نور حسین مرحوم کے خاندان نے مرحوم چوہدری محمد رشید کا ساتھ دیا تو مثالی تھا ، اس خاندان نے 20 سال علی شان سونی کا ساتھ دیا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ علی شان سونی نے اس علاقے کو مسلسل نظر انداز کیا ، بڑجن میں چوہدری محمد رشید کے دور کے بعد کوئی کام نہیں ہوا ، پیپلز پارٹی کی جانب سے مجھے شمولیت کی دعوت تھی مگر نے میں واضح الفاظ میں انکار کر دیا ۔

حلقہ سماہنی میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے میری تحریک پر مثالی کام کروائے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ بدقسمتی سے ایم ایل اے حلقہ سماہنی میں آنے والے ہر تعمیراتی پراجیکٹ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہا ہے ، جتنے منصوبے سٹے کی وجہ سے ضائع ہوئے ان کا حساب سماہنی کے لوگ الیکشن میں لیں گے ، پیرگلی پونا روڈ کے فنڈز کی ادائیگی ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سماہنی کو فگشنل کرنا ، ہیلتھ پیکج ، گرڈ اسٹیشن کی منظوری وزیراعظم کی طرف سے سماہنی کو دیے گئے تحفے ہیں ۔

جلد وزیر اعظم کی جانب سے سماہنی میں ایجوکیشن پیکج بھی دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن مجھے واضح اکثریت میں ہونے کے باجود جس طرح سے ہروایا گیا اس کو سب جانتے ہیں ، آج بھی اگر ووٹوں کی گنتی ہو تو سب کچھ واضح ہو جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اب کی بار سماہنی میں تبدیلی کی لہر آ رہی ہے ، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ سماہنی کی تعمیر و ترقی کا دشمن کون ہے، اپنے مستقبل کا فیصلہ عجلت میں نہیں بلکہ کارکنوں اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کروں گا ، انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور مرحوم چوہدری محمد رشید کے مشن کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ۔

Scroll to Top