میرپور (کشمیر ڈیجیٹل )کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ندی نالوں ، دریاؤں،نہر اپر جہلم اور منگلا جھیل کے چاروں اطراف مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں ۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ڈویژن بھر میں حالیہ متوقع شدید مون سون بارشوں کے خطرات کے پیش نظر عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور ہر قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے میرپور، کوٹلی اور بھمبرمیں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن 8 ماہ سے بند، مالی مشکلات کا شکار
اس کے علاوہ عوام الناس کو ندی نالوں،نہر،دریاوں اور منگلا جھیل میں نہانے اور اندر جانے سے باز رکھیں چونکہ مون سون بارشیں مختلف علاقوں میں زیادہ ہوتی ہیں جس کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں اچانک طغیانی آ جاتی ہے اور وہاں موجود لوگ پانی میں ڈوب جاتے ہیں جس سے قیمتی جانی نقصان ہو جاتا ہے اس لئے پیشگی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، ریسکیو ٹیمیں سمیت ایمرجنسی سروسز کے محکموں کو بھی پوری طرح ہائی الرٹ رکھا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:سماہنی: NA-6میں سیاسی ماحول گرم ، راجہ ظفر بیربل کا بھی 2026 کے انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ
بارش یا لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی سڑکوں کی بحالی کے لئے فوری مشنری موقع پر بھیجی جائے ۔ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ،پولیس اور ایمرجنسی سروسز کے جملہ ادارے معہ سازو سامان اور افرادی قوت کے ساتھ ہائی الرٹ رہیں ۔ نہر،ندی نالوں ، دریاؤں اور منگلا جھیل میں نہانے یا کشی رانی پر مکمل پابندی لگائی جائے اور اس کی کسی صورت خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے ۔