وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی میرٹ لسٹ جاری، اعتراضات کی آخری تاریخ 4 جولائی

پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت صوبائی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے جس میں سندھ بھر کے طلبہ کی اہلیت کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی (SAU) ٹنڈوجام کے طلبہ بھی شامل ہیں۔

ایس اے یو کے ترجمان کے مطابق ایک خصوصی آن لائن پورٹل فعال کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ یہ جانچ سکتے ہیں کہ آیا وہ منتخب ہوئے ہیں، ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں یا تعلیمی یا انتظامی وجوہات کی بنا پر نااہل قرار پائے ہیں۔ یونیورسٹی نے طلبہ کے لیے میرٹ لسٹ کی تفصیلات سرکاری نوٹس بورڈز، اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامزد اسٹوڈنٹ فوکل پرسنز (SFPs) کے ذریعے جاری کر دی ہیں۔

ایسے طلبہ جو سمجھتے ہیں کہ ان کے میرٹ اسٹیٹس میں کوئی غلطی ہوئی ہےانہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ فوکل پرسن سے فوری رابطہ کریں اور ثبوت کے طور پر مطلوبہ دستاویزات پیش کریں۔ اعتراضات یا درستی جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 جولائی 2025 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی نیوز چینلز کے جھوٹے پروپیگنڈے پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

یونیورسٹی حکام نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا اسٹیٹس چیک کریں تاکہ اسکیم میں شمولیت یقینی بنائی جا سکے یا بروقت مسئلہ حل کیا جا سکے۔

Scroll to Top