حدود

ایران نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود کھول دیں

ایران نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی  فضائی حدود کھول دی ہیں ۔

ایران نے بین الاقوامی ایئرلائنز کو اپنی وسطی اور مغربی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے ، جسے فضائی ٹریفک کی روانی اور پروازوں کے دورانیے میں کمی لانے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔ ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خطے میں پروازوں کو محفوظ، مختصر اور مؤثر بنانا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پیوٹن نے روس امریکا تعلقات میں بہتری کا سہرا ٹرمپ کے سر باندھ دیا

اس اقدام کے بعد مشرق وسطیٰ، ایشیا اور یورپ کے درمیان سفر کرنے والی ایئرلائنز ایران کے مختصر فضائی راستوں کو اختیار کر سکیں گی ۔ اس سے نہ صرف فضائی سفر کا وقت کم ہوگا بلکہ ایندھن کی بچت اور آپریٹنگ اخراجات میں بھی واضح کمی آئے گی، جو ماحولیاتی لحاظ سے بھی ایک بہتر پیش رفت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹر برا سٹی سنٹر میں تفریح، موسیقی اور ذائقوں سے بھرپور ایونٹ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کو اس فیصلے سے اہم اقتصادی فائدے حاصل ہوں گے، خاص طور پر اوور فلائٹ فیس کی مد میں قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا ۔ اس کے علاوہ ایران کا کردار بین الاقوامی ہوا بازی کے نقشے پر مزید مضبوط ہو گا ۔ ماضی میں ایران نے سکیورٹی خدشات کے باعث بعض فضائی حدود کو محدود کر رکھا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ پھر اسرائیلی وزیراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

خاص طور پر 2020 میں یوکرینی مسافر طیارے کے حادثے کے بعد صورت حال حساس ہو گئی تھی۔ تاہم موجودہ فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ ایران اب خطے میں فضائی اعتماد بحال کرنے اور عالمی ہوا بازی کا حصہ بننے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے ۔

Scroll to Top