چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کو ہر بین الاقوامی فورم پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ، اور بھارت اس معاہدے کو اکیلے ختم نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے جارحانہ رویہ اپنایا تو پاکستان بھی بھرپور ردعمل دے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ہینلے پاسپورٹ انڈیکس:پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل
رانا مشہود نے کہا کہ “آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران پاکستانی نوجوانوں نے بھارتی سسٹمز کو ہیک کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، جس سے دنیا کو یہ پیغام گیا کہ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط و مؤثر ہے ۔ انہوں نے یوتھ پروگرام کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2013 سے 2025 تک اس پروگرام نے نمایاں ترقی کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت معرکہ حق نہیں بھولے گا، دوبارہ حملہ کیا تو بلا جھجھک جواب ملے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
ان کے مطابق آئی ٹی ایکسپورٹس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ، جبکہ یوتھ پروگرام کی ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے طلبہ گھروں میں بیٹھ کر اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمتیں حاصل کر رہے ہیں ۔چیئرمین یوتھ پروگرام نے مزید کہا کہ الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز دور دراز اضلاع سے کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردار تنویرالیاس پیپلزپارٹی مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے، فقید المثال استقبال ، پارٹی پرچم لہرادیا
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق اب بڑے شہروں کو ترجیح دینے کا کلچر ختم ہونا چاہیے اور ہر نئی سہولت پہلے پسماندہ علاقوں تک پہنچنی چاہیے۔