پیٹر برا سٹی سنٹر میں تفریح، موسیقی اور ذائقوں سے بھرپور ایونٹ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

پیٹر برا سٹی سنٹر (England, Peterborough)میں پیٹر برا پازٹیو کے زیرِ اہتمام ایک رنگا رنگ اور تفریحی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس نے شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا۔ ایونٹ کا مقصد مقامی کاروباروں کو فروغ دینا اور عوام کو مثبت اور محفوظ تفریح فراہم کرنا تھا۔

ایونٹ میں مقامی فنکاروں اور بینڈز نے شاندار پرفارمنس سے شرکاء کے دل جیت لیے جبکہ مختلف فوڈ اسٹالز پر مقامی و بین الاقوامی کھانوں کی خوشبو نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ ہر عمر کے افراد نے اس تفریحی موقع سے بھرپور لطف اٹھایا۔ منتظمین کے مطابق یہ سلسلہ صرف ایک دن تک محدود نہیں، بلکہ پورے ہفتے کے دوران پیٹر برا کے مختلف علاقوں میں اسی نوعیت کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں موسیقی، فوڈ اسٹالز اور فیملی تفریح شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےمظفرآباد انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، ہڑتال کال واپس

شہریوں نے ایونٹ کو خوب سراہا اور آرگنائزرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کے لیے فیس پینٹنگ اور گیمز جیسے انتظامات نے اس دن کو مزید یادگار بنا دیا۔

Scroll to Top