کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقدہ کمیشننگ پریڈ میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے کیڈٹس کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر، کراچی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
🚨🚨فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پر وقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت pic.twitter.com/v23UDBFhDx
— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) June 28, 2025
تقریب کا آغاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سلامی پیش کرنے سے ہوا۔ بعد ازاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس کی تربیت و کارکردگی کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا، انہوں نے شکریہ تک نہ کہا: ٹرمپ برہم
تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران، مہمانانِ گرامی اور کیڈٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر قومی جوش و جذبے، عسکری مہارت اور وطن سے وفاداری کا بھرپور اظہار دیکھنے کو ملا۔