روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے تعلقات میں بہتری کی بنیاد صدر ٹرمپ نے رکھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روسی صدر پیوٹن نے جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔ روسی صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ ایسی ملاقات کی تیاری بہت محتاط انداز میں کرنا ہوگی، تاہم اس ملاقات کے امکانات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا، انہوں نے شکریہ تک نہ کہا: ٹرمپ برہم
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ ان کی کوششوں سے روس اور امریکا کے تعلقات بعض حوالوں سے بہتر ہونے لگے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ سفارتی تعلقات کے ہر پہلو پر اتفاق نہیں ہوا، مگر ابتدائی اقدامات کیے جاچکے ہیں اور اس سمت میں پیشرفت جاری ہے۔