میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنرانلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میرپور کی ملک کے مشہور برانڈ کی سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی کیخلاف تگڑی کارروائی کی ۔ مالی سال 2024 اور 2025 میں عوام الناس سے برانڈ نے کپڑوں کی فروخت میں 18 فیصد کے حساب سے کٹوتی کی تھی۔ مگر مالیہ سرکار میں بروقت جمع نہ کروایا گیا۔
محمود عالم چوہدری ، ڈپٹی کمشنر نے معلومات کی بنیاد پر مزکورہ سال کے لیے لگ بھگ 3 کروڑ مالیت کا ایڈجوڈیکیشن آرڈر پاس کیا تھا مگر برانڈ نے صرف 54 لاکھ تک رقم داخل خزانہ کروائی ۔ چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو چوہدری رقیب کی خصوصی ہدایت پر ، کمشنر ان لینڈ ریونیو ساؤتھ زون ، سید عنصر علی نقوی نے برانڈ کے نجی بینک میں موجود اکاؤنٹ منجمد کر کے سیلز ٹیکس ریکور کرنے کی ہدایات دیں۔
فیلڈ اسٹاف پر مشتمل کمیٹی، انسپکٹر ناصر محمود، انسپکٹر آصف شاہ ، انسپکٹر محمد لقمان جرال،ہمراہ سٹاف ، غلام غوث، راجہ مظہر وغیرہ نے بروقت کارروائی کی ۔ ٹیکس نادہندہ کمپنی کھاڈی لیم۔لائن اور ڈائینر کے اکاؤنٹ سے اڑھائی کروڑ (25,279,114) روپے کی خطیر رقم نکال کر مالیہ سرکار میں جمع کروا دی۔
حج 2026 کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن شروع،9 جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ