اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) فنانس بل میں انکم ٹیکس کی شق 114 سی میں تبدیلی کردی ، جس میں گاڑی یا پلاٹ خریدنے کے لئے بڑی شرط عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فنانس بل میں ترمیم کے تحت گاڑیاں، جائیدادیں اور اثاثے خریدنے کیلئے ایف بی آر سے اہلیت کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا۔
فنانس بل میں بتایا کہ ترمیم کے بعد 70 لاکھ روپے مالیت تک کی گاڑی خریدنے کیلئے ایف بی آر کا سرٹیفکیٹ لینا ضروری نہیں ہوگا۔
اسی طرح ترمیم کے بعد 5 کروڑ روپے مالیت تک کی جائیداد خریدنے اور 10 کروڑ روپے مالیت تک کا کمرشل پلاٹ خریدنے کیلئے ایف بی آر کا سرٹیفکیٹ لینا ضروری نہیں ہوگا۔
ترمیم کے بعد سالانہ 6 سے 12 لاکھ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 کی بجائے ایک فیصد ہوگی اور سالانہ 6 سے 12 تنخواہ ایک فیصد انکم ٹیکس کا اطلاق 6 لاکھ سے زائد رقم پر ہوگا۔
ترمیم کے بعد سولر کی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 کی بجائے 10 فیصد ہوگا جبکہ پولٹری انڈسٹری میں چوزے پر 10 روپے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی سے 36 ارب روپے حاصل ہوسکتے ہیں۔
ایس سی او اجلاس: چین نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کودوبارہ بولنےسے روک دیا