پاکستان ناقابل شکست، بھارت کیلئے فضائی محاذ آسان نہیں، بھارتی افسر پراوین سواہنے کا اعتراف

بمبئی (کشمیر ڈیسک) پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری ۔سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے اور اسے میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہیں ہو سکا ۔ پاکستان پہلے کبھی ہارا نہ ہی اسے آئندہ جنگی شکست دی جا سکتی ہے۔

پراوین سواہنے کا مزید کہنا تھااگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی۔سابق بھارتی افسر نے مزید کہا کہ مشرقی محاذ پر بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل بند کر دی تھی۔ اس لئے پاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی۔ مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارت کیلئے یہ محاذ کبھی آسان نہ تھا۔بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔

سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ ’’پاکستان کبھی نہیں ہارا۔‘‘

پراوین سواہنے نے کہا کہ پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی اور 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔

پراوین سواہنے نے کہا کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی، بھارت مغرب میں پاکستان کو فتح نہیں کر سکا اور لائن آف کنٹرول کی موجودگی خود اس بات کا ثبوت ہے۔

سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے نے بتایا کہ مشرقی محاذ پر بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل بند کر دی تھی، اس لیے پاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی لیکن مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، بھارت کے لیے یہ مغربی محاذ کبھی آسان نہ تھا۔

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے غزہ سے یکجہتی کے لیے اہم قدم اٹھا لیا!

Scroll to Top