ہٹیاں بالا (عمر بھٹی راجپوت سے)جموں و کشمیر یو نائیٹڈویلفیئرونگ ضلع جہلم ویلی اورآلشفاء آئی ہسپتال مظفرآبادکے تعاون سے چکار کے علاقہ سلمیہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد،سیکڑوں مریضوں کا مفت چیک اپ،ادویات اور عینکیں بھی مفت فراہم کردی گئیں۔۔
ہٹیاں بالا ۔عوام علاقہ کا منتظمین کا شکریہ۔تفصیلات کے مطابق مدرسہ عبداللہ بن حزافہ سہمیؓ سلمیہ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد آلشفا ء آئی ہسپتال مظفرآباد اور جموں کشمیریونائیٹڈ ویلفیئرونگ کے اشتراک سے کیا گیا جس میں 325 آنکھوں کے مریضوں کا مفت چیک اپ،ادویات اور عینکوں کی فراہمی کی گئی ۔۔
ہٹیاں بالا ۔غلام اللہ حنیف چوہدری نے دور دراز علاقہ میں غریب عوام کو صحت کی سہولیت فراہمی کے لیے تعاون کرنے پر آلشفا ء آئی ہسپتال مظفرآباد کے سٹاف، صدرجموں کشمیر یونائیٹڈ ویلفیئر ونگ مولانا طاہر محمدی، مولانا خلیل،معززین علاقہ حوالدار ریٹائرڈ ظہیر الدین،سابق چیئرمین نسیم،حاجی صدیق سمیت تمام احباب کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ہٹیاں بالا ۔عوام علاقہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ اگر سب کا تعاون اسی طرح سے ہمارے ساتھ رہا تو انشاء اللہ ہم سب ملکر اس سے بڑھ کر ویلفیئر کے کام کرتے رہیں گے۔۔۔۔