ان لینڈ ریونیو حکام ان ایکشن، ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ، 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائدرقم وصول

میرپور(کشمیر اردوڈیجیٹل)انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ، انلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، میرپور نےمختلف نا دہندگان سے ایک کروڑ25 لاکھ سے زائد رقم وصول کر لی۔

انڈسٹریل ایریا میرپور میں قائم صنعتی یونٹس سے سیلز ٹیکس اور ایجوکیشن سیس کی مد میں بقایا جات ریکور کر لیے۔ چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو ، چوہدری رقیب نے مالی سال 2025کے اختتام کے موقع پر رواں ماہ جون کے آغاز پر ہی ہدایات جاری کی تھیں کہ مالیہ سرکار کی وصولی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ ہو ۔

چیئرمین بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر ساؤتھ زون میرپور سید عنصر علی نقوی نے جملہ افسران و ملازمین کو احکام بالا کی ہدایات کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔

ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ، چوہدری محمود عالم نے کمپنی سرکل میں ٹیکس ریکوری کے لیے ، انسپکٹر ناصر محمود ، انسپکٹر آصف شاہ اور انسپکٹر محمد لقمان جرال کی سربراہی میں خصوصی ریکوری یونٹ بنایا ، جسکی شبانہ روز محنت سے کروڑوں روپے کی خطیر رقم وصول کی گئی ۔

یاد رہے کے اسی ریکوری یونٹ نے پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ، کچھ روز قبل ، ایک معروف ملبوسات کے برانڈ کے زاتی بنک اکاؤنٹ کو منجمد کرتے ھوئے ،اڑھاکروڑ سے زائد رقم مالیہ سرکار میں داخل خزانہ کروائی تھی۔۔

ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی پے در پے کامیاب ریکوری مہمات اس بات کی نشاندھی کرتی ہیں کہ ، وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کو معاشی خود مختار بنایا جائے گا۔

پاک ،امریکہ مذاکرات میں اہم پیشرفت، تجارتی معاہدے کی تکمیل پر اتفاق

Scroll to Top