مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ)آذاد کشمیر میں ثابت ہو گیا کہ قانون موم کی ناک کی طرح ہے۔ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ کو او ایس ڈی کر دیا جبکہ ایک اور بااثر شخصیت کے عزیزوں کو شراب سمیت گرفتار کرنے پر اے ایس آئی کو رشوت لینے کے جرم میں نوکری سے معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق راجہ سہیل خان نے ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم ہاوس کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار کیا بعد ازاں اسی کیس سے جڑے دوسرے کردار ملازم محکمہ اطلاعات کو بھی گرفتار کیا ۔
دوران تفتیش محکمہ اطلاعات کے ملازم نے بڑی بڑی بااثر سیاسی شخصیات کا بھی نام لیا جنکے زیر سایہ یہ ملازم کام کر رہا تھا۔موبائل کی چیٹنگ سے بڑے نام نہاد شرفا کے چہروں سے نقاب اترا تمام تر اختیارات کے استعمال کے باوجود ایس ایچ او نے نہ مانی تو اسے او ایس ڈی کر دیا۔۔
رپورٹ معطلی از اں تنزیل صدیق اسٹنٹ سب انسپکٹر تھا نہ پولیس سول سیکرٹریٹ مظفر آباد زیر نمبر 22912 رایس ایس پی ۔ریڈر 2025ء مورخہ 2025-6-23 مجریہ دفتر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع مظفر آباد جناب انسپکٹر جنرل پولیس کے ملاحظہ کے لئے پیش ہوئی ۔
واقعات اس طور پر ہیں کہ مورخہ 2025-6-21 کو محمد عامر چغتائی ولد محمد سیم خان ساکنہ حال تلو چھی مظفر آباد نے بذریعہ درخواست استدعا کی کہ تنزیل صدیق ASI ( آخیر تفتیش کنندہ ) نے مقدمہ علت نمبر 15/25 بحرئم 4/AM تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ مظفر آباد میں گرفتار ملزم فیصل جاوید کی ضمانت کروانے کے سلسلہ میں اولا 5 لاکھ روپے اخذ نا جائز طلب کئے اور ازاں بعد گرفتار ملزم کے رشتہ دار دانش بشیر سے بات چیت کے نتیجہ میں 2 لاکھ روپے اخذ نا جائز لینے پر رضا مند ہوا لیکن رقم نہ ملنے پر تنزیل صدیق ASI نے گرفتار ملزم پر بے جا تشددکیا ۔
شکایت کی روشنی میں سینئر سپرنٹنڈنٹ صاحب ضلع مظفر آباد نے تنزیل صدیق ASI کو ایک گرفتار ملزم پر تشدد کرنے پر نہ صرف ملازمت پولیس سے معطل کیا بلکہ اے ایس آئی مذکور کے خلاف حصول اخذ نا جائز کے سلسلہ میں اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت کارروائی کے سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل شعبہ اینٹی کرپشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مظفر آباد کو بذریعہ علیحدہ مکتوب تحریک بھی کی۔
جناب انسپکٹر جنرل پولیس نے تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ کیخلاف سر عام رشوت طلب کرنے جیسی شکایت موصول ہونے پرراجہ سہیل خان انسپکٹر کو بطور ایس ایچ او تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ ناقص کمانڈ اینڈ کنٹرول کی پاداش میں فوری طور پر تبدیل کر کے حاضر مرکزی دفتر
پولیس کئے جانے کی منظوری صادر فرمائی ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل صاحب پولیس ریجن مظفرآباد معاملہ کی مکمل چھان بین تحقیقات کرتے ہوئے مفصل رپورٹ برائے ملاحظہ جناب انسپکٹر جنرل پولیس اندر 03 ایام دفتر ہذا میں ارسال کرنے کے پابند ہوں گے۔
چیف جسٹس کا ددورہ راولاکوٹ،ڈویژنل بار ایسوسی ایشن پونچھ بار روم کیلئے جگہ مختص