ریڈ فٹبال کلب کی شاندار فتح، علی گل میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ اختتام

مظفرآباد:سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کے تعاون سے منعقد ہونے والا آل مظفرآباد علی گل میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ریڈ فٹبال کلب کی شاندار فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل میچ میں ریڈ کلب نے حریف ٹیم کو تین صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ میں مظفرآباد اور مضافات سے تعلق رکھنے والی 22 ٹیموں کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا اور اختتامی تقریب میں جوش و خروش سے شریک ہوئے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے SCO کے کمانڈر نے کہا کہ اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں سے نوجوانوں میں مثبت رجحان پیدا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ SCO آئندہ بھی اس نوعیت کے ٹورنامنٹس جاری رکھے گا تاکہ نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں شامل رکھا جا سکے۔

نوجوانوں نے بھی اس ٹورنامنٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور خوداعتمادی کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی ممکنہ آبنائے ہرمز بندش پر امریکہ کا چین سے بڑا مطالبہ

تقریب کے آخر میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور انعامات دیے گئے، جبکہ شائقین نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

Scroll to Top