پاک بھارت کشیدگی کے باعث فضائی رابطوں کی معطلی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ 24 اپریل کو پاکستان نے کشیدہ حالات کے پیش نظر بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، جس میں 23 مئی کو ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ یہ مدت آج مکمل ہو رہی ہے، تاہم اب اس پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، وقت اور طریقہ افواج طے کریں گی:ایران کااعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) سہ پہر تک جاری کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت نے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔