وادی لیپہ : وادی لیپہ میں پاک فوج کے زیراہتمام بی ایچ یو نوکوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، 25 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے سیکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا۔
میڈیکل کیمپ کاانعقاد ایکٹ آف کائنڈنس اور سٹریٹ چلڈرن نےپاک فوج لیپہ گارڈ کے تعاون سے کیا ، فری میڈیکل کیمپ میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آٹھمقام میں افواجِ پاکستان کا فری میڈیکل کیمپ، شہریوں کا خراجِ تحسین
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عوام علاقہ نے کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خصوصی طور پر کمانڈلیپہ گارڈ کے شکر گزار ہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں میڈیکل کیمپ میں بہترین سہولیات دی گئی ہیں کیونکہ یہاں کے غریب لوگ علاج کیلئے راولپنڈی اسلام آباد نہیں جا سکتے۔ڈاکٹر زکی ٹیم پاکستان کے مختلف شہروں سے گئی تھیں۔
عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ ایک سے دو ماہ بعد میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ لوگوں کا دہلیز پر علاج ممکن ہوسکے۔