وادی لیپہ :وادی لیپہ کے خیراتی باغ گراؤنڈ میں کرناہ پریمیئر لیگ کا شاندار فائنل میچ کھیلا گیا۔کشمیر ٹائیگر نے اسلام آباد رائزنگ کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا۔
تماشائیوں کا جوش، ڈھول کی تھاپ اور نعرے، ہر لمحے کو یادگار بناتے رہے،گراؤنڈ میں فلسطین، کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے،اور فضا میں فلسطین کے حق میں نعرے گونجتے رہے۔
تپال دانیدار چائے کی جانب سے لگایا گیا مفت چائے کا سٹال تماشائیوں اور مہمانوں کی تواضع کا خوبصورت منظر پیش کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے، کون کس ٹیم میں کھیلے گا؟
تقریب کے مہمان خصوصی میں سید اشتیاق حسین بخاری،پاک فوج کے مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر،شوکت جاوید میر، اور ایڈووکیٹ احسان الحق شامی شامل تھے۔
مہمانوں نے کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا اور انعامات تقسیم کئے۔کشمیر ٹائیگر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم عوام کے نام کی۔
یہ فائنل صرف کھیل نہیںبلکہ یکجہتی، جوش اور امن کا پیغام تھا۔




