سیاحوں کی وین بیرپانی میں حادثے کا شکار، تین افراد شدید زخمی

تحصیل بیرپانی، ضلع باغ : سیاحت کے لیے آزادکشمیر آنے والے افراد کو اس وقت خوفناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی ہائی ایس وین بیرپانی کے مقام پر بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

گاڑی میں بچے، مرد اور خواتین سوار تھے، جو گنگا چوٹی کی طرف جا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں اہلِ علاقہ نے فوری طور پر ریسکیو کر کے ضلعی اسپتال باغ منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق، گاڑی میں سوار متعدد خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں مرحلہ وار ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں سیاحت کا نیا مرکز: چڑیا گھر نصیرآباد

حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جس سے کئی زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔واقعے کی مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

Scroll to Top